سویپنگ مشین کا افتتاح

May 12, 2022

گوادر کے رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی نے ڈی جی جی ڈی اے جناب مجیب الرحمان قمبرانی کے ہمراہ گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دفتر میں روڈ سویپنگ مشین کا افتتاح کرکے جی ڈی اے انوائرمنٹ سیکشن کے حوالے کیا۔

جی ڈی اے انوائرمنٹ ٹیم نے ایم پی اے کو اس نئی سویپنگ مشین کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ مشین سڑک کے کنارے اور گلیوں سے ریت اور گندگی کو نکالنے، سڑک کو پانی چھڑکنے اور دھونے، سیوریج کی صفائی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے.

مزید کہا کہ ہنگامی صورت حال کے لیے واٹر سپرے گن کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔

ڈی جی جی ڈی اے نے مزید بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی کی اس ہیوی مشین سے گوادر شہر کی صفائی کو مزید توسیع ملے گی۔

اس موقع پر جی ڈی اے کے چیف انجینئر امان اللہ آسکانی ارشد کلمتی اور میر ز بیر کلمتی بھی موجود تھے