اورماڑہ: ڈائریکٹرجنرل گوادر ڈویلپمنت اتھارٹی جناب مجیب الرحمن قمبرانی کیڈٹ کالج اورماڑہ کے طلبہ سے خطاب کر رہے ہیں

گوادر/اورماڑہ۔ 17 ستمبر 2022
تعلیم کے بغیر ترقی کے اہداف حاصل نہیں ہوسکتے ہیں۔ کیڈٹ کالج اورماڑہ بلوچستان بالخصوص مکران کے عوام کیلۓ ایک عظیم تعلیمی تحفہ ہے یہاں تعلیمی معیار مثالی ہے۔ کالج کے لاٸبریری کیلٸے کتابیں فراہم کرنے، سالانہ امتحان میں بورڈ ٹاپر کیلٸے کیش انعام کا اعلان اور طلبہ کو گوادر کے مطالعاتی دورہ کی دعوت ۔ مجیب الرحمن قمبرانی کا کیڈٹ کالج اورماڑہ کے طلبہ سے خطاب-
ہفتہ کے روز ڈاٸریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی مجیب الرحمن قمبرانی نے کیڈٹ کالج اورماڑہ کا دورہ کیا اور طلبہ سےخطاب کی۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کو ایک سنہری مستقبل کا تصور، خواہش اور اسکی تکمیل کے لیے ضروری اہلیت درکار ہوتی ہے جسے پورا کرنے کیلۓ کیڈٹ کالج اورماڑہ ایک بہتریں انتخاب ہے۔ طلبہ اپنے اندر مطالعہ کے تئیں دلچسپی پیدا کریں۔ اور اپنے طرز عمل، اخلاق اور تدریس سے اپنے مستقبل کو سنواریں۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ ایسی تعلیم حاصل کریں جو علم پر مبنی انصاف پسند معاشرے کی تعمیر میں مددگار ثابت ہو۔ تاکہ آئینی اقدار اور بنیادی فرائض سے وابستگی پیدا ہوجاۓ اور حب الوطنی کے جذبہ کو تقویت ملے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نیوی کے زیر سرپرستی کیڈیٹ کالج میں تعلیمی ماحول اور نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں متاثر کن اور قابل تعریف ہیں یہ ادارہ ایک قومی اثاثہ ہے جو ضلع گوادر میں ہی واقع ہے جوکہ کسی تحفہ سے کم نہیں۔ ڈاٸریکٹر جنرل نے کیڈٹ کالج کے لاٸبریری کیلٸے کتابیں فراہم کرنے اور سالانہ امتحان میں بورڈ ٹاپر کیلٸے کیش انعام دینے کا بھی اعلان کیا جبکہ طلبہ کو گوادر کے مطالعاتی دوہ ر کی دعوت بھی دی۔

https://youtu.be/xTJOth6V_kE
Previous Director Finance GDA, Presenting Souvenir to Officer of Consulate General of China in Karachi.

Connect With Us

Gwadar Development Authority

Marine Drive, Gwadar Development Authority, Gwadar Balochistan

Useful Links

GDA © 2023. All Rights Reserved