جی ڈی اے بلیو وہیل کی باقیات اور ڈھانچے کو محفوظ بناکر عوامی آگاہی کیلئے رکھے گی۔

گوادر۔26 مئی 2023
جی ڈی اے بلوچستان کے ساحلی بستی بندری کے مقام پر پائے جانے والے مردہ بلیو وہیل کی باقیات اور ڈھانچے کو محفوظ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمٰن قمبرانی نے ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات جی ڈی اے اور ماہر آبی حیات عبدالرحیم بلوچ کو اس سلسلے میں ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کردی ہیں۔ میرین علوم کے ماہر عبدالرحیم بلوچ نے بتایا کہ نیلی وہیل ایک سمندری ممالیہ جانور ہے جو مکران کے ساحلوں میں اکثر دیکھا گیا ہے بلیو وہیل کی زیادہ سے زیادہ تصدیق شدہ لمبائی 29.9 میٹر (98 فٹ) اور وزن 199 ٹن تک ہے۔ یہ اپنی منفرد جسامت کے بدولت اب تک کا سب سے بڑا جانور ہے اور اسکی نسل کو مختلف قسم خطرات کا سامنا ہے۔ انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر نے 2018 تک نیلی وہیل کو خطرے سے دوچار کے طور پر درج کیا ہے۔ اسے جہازوں کے حملے، آلودگی، سمندری شور اور موسمیاتی تبدیلی جیسے متعدد انسانی ساختہ خطرات کا سامنا ہے۔ گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) نے اس جانور کو نمائش کے لیے محفوظ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ اسے درپیش خطرات سے محفوظ بنانے کے لیے عام لوگوں میں مزید آگاہی پیدا کی جا سکے۔ انہوں نے کہا وہ خود جلد موقع پر پہنچ کر وہیل کی باقیات کو محفوظ کرنے کیلئے سائنسی بنیادوں پر جائزہ لیں گے ۔ اس سے قبل جیونی کے مقام پر ایک وہیل کی ڈھانچے کو محفوظ رکھا گیا ہے۔

Previous ڈاکومنٹری رپورٹ-ادارہ ترقیات گوادر کے دو عشروں کا سفر

Connect With Us

Gwadar Development Authority

Marine Drive, Gwadar Development Authority, Gwadar Balochistan

Useful Links

GDA © 2023. All Rights Reserved