جی ڈی اے پبلک ہاٸیر سکینڈری اسکول میں بدھ کے روز سالانہ گولڈن ویک کے اختتام پر تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

جی ڈی اے پبلک ہاٸیر سکینڈری اسکول میں بدھ کے روز سالانہ گولڈن ویک کے اختتام پر تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب میں ڈاٸریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمن قمبرانی اور بریگیڈٸیر عمر عمرانی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ تقریب میں اسکول کے بچوں نے تقاریر، ٹیبلو اور تاٸی کوان ڈو کا شاندار مظاہرہ کیا۔ تقریب سے ڈاٸریکٹر جنرل نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ آج بچوں نے جس طرح صلاحتوں کا مظاہرہ کیا یہ اسکول کے اساتذہ کی شب و روز کی محنت اور لگن کا ثمر ہے انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے اسکول پچھلے کئی سال سے گوادر میں تعلیم و تربیت کی بہترین سہولیات فراھم کررھا ھے انہوں نے کہا کہ اسکول تعلیم کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں اور کھیلوں کی سہولیات بھی مہیا کر رھا ھے تاکہ طلبہ میں اخلاقیات، برداشت ،ڈسپلن اور ھار جیت کا جذبہ پیدا ھوسکے۔ ادارہ ترقیات اسکول پر خاص توجہ دے رہی ہے تاکہ اسے ایک مثالی درسگاہ بنانے میں کامیاب ہوجاٸیں۔ تقریب سے بریگیڈٸیر عمر عمرانی نے خطاب کرتے ہوۓ بچوں کی پرفارمنس خاص کر تاٸی کوان ڈو کی دل موہ لینے والی مظاہرے پر بچوں کو داد پیش کرتے ہوۓ کہا کہ جی ڈی اے اسکول کا تعلیم کے میدان میں کردار قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کامیابی ممکن نہیں لہذا طلبہ و طالبات اپنی تعلیم پر بہت زیادہ محنت کریں تاکہ اعلی تعلیم حاصل کرکے ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔ تقریب کے اختتام پر ڈاٸریکٹر جنرل اور بریگیڈٸیر نے اسکول طلبا و طالبات کو گولڈن ویک کے دوران کھیل سمیت مختلف سرگرمیوں میں بہتریں پروفارمنس دیکھانے والے طلبہ و طالبات میںں انعامات تقسیم کیے۔ پرنسپل جی ڈی اے اسکول شاہینہ شوکت نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

Previous گوادر کے لوگوں کو اب انڈس ہسپتال کے کسی شاخ سے مفت علاج کی سہولت حاصل ہوگی

Connect With Us

Gwadar Development Authority

Marine Drive, Gwadar Development Authority, Gwadar Balochistan

Useful Links

GDA © 2023. All Rights Reserved