وزیراعظم کے احکامات کی روشنی میں تمام ترقیاتی منصوبے قبل از وقت مکمل کیے جائیں ۔

وزیراعظم کے احکامات کی روشنی میں تمام ترقیاتی منصوبے قبل از وقت مکمل کیے جائیں ۔ کسی بھی قسم کی تاخیر قابل قبول نہیں ۔ شہر کی قدیم اور تاریخی ورثہ اور ثقافتی مقامات کو انکی اپنی بنیادی فن تعمیر کو مدنظر رکھتے ہوئے ترئین آراء اور تحفظ کا عمل مکمل کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویویلپمنٹ اتھارٹی مجیب الرحمن قمبرانی نے گوادر اولڈ ٹاؤں بحالی منصوبہ کے تحت مختلف ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر چیف انجنیئر امان آسکانی، پروجیکٹ ڈاٹریکٹر اولڈ ٹاؤن بحالی پروجیکٹ حاجی سید محمد اور دیگر انجینیرز بھی ہمراہ تھے۔ انہوں نے ڈی جی، جی ڈی اے کو ورک پروگریس سے آگاہ کرتے ہوۓ بتایا کہ اولڈ ٹاؤں بحالی منصوبے کے تحت واٹر سپلائی پروجیکٹ پر کام تیزی کے ساتھ جاری ہے جو وزیراعظم کی ہدایت پر قبل از وقت مکمل کیاجائیگا۔ گوادر شاہی بازار اسماعلیہ محلہ اور ٹیلیگراف آفس کی بحالی، تزئین آرائش و تحفظ پر کام شروع کیاگیا ہے قبرستان ، اسکولز، بنیادی مراکز صحت، گراونڈز، کشادہ سڑکیں اور اسٹریٹس کی تعمیر و مرمت پر کام جاری ہے۔

Previous وزیر اعظم کی سربراہی میں سی پیک اسٹینڈنگ کمیٹی بنائی گئی ہے جس میں جی ڈی اے اور جی پی اے بھی شامل ہیں۔

Connect With Us

Gwadar Development Authority

Marine Drive, Gwadar Development Authority, Gwadar Balochistan

Useful Links

GDA © 2023. All Rights Reserved