ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر کا اولڈ ٹاؤن بحالی پروجیکٹ کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر کا اولڈ ٹاؤن بحالی پروجیکٹ کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ،اولڈ ٹاؤن بحالی پروجیکٹ کے تحت تمام ترقیاتی کام بنیادی اور عوامی نوعیت کے ہیں۔ ترقیاتی کام پائیدار اور بروقت مکمل کرنے کی ہدایات۔
گوادر۔ 11جنوری 2023
بدھ کے روز ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر مجیب الرحمٰن قمبرانی نے اولڈ ٹاؤن بحالی پروجیکٹ کے تحت جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کرکے جائزہ لیا۔ جس میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول اور گورنمنٹ بوائز ماڈل اسکول میں کلاس رومز، امتحانی ہال، چار دیواری، کھیل کے میدان، کیفے ٹریا، واٹر ٹینک، رہائشی کوارٹرز اور آڈیٹوریم کی تعمیر و مرمت شامل ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل نے گوادر کے قدیم قبرستان کی تحفظ کیلئے زیر تعمیر چادیواری، جنازہ گاہ، اور ایسٹ بے ایکسپریس وے کے ساتھ زیر تعمیر روڑ کا بھی جائزہ لیا۔ کرکٹ گراؤنڈ اور فٹبال گراؤنڈ کا بھی دورہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل نے اس موقع پر متعلقہ افسران اور کنٹریکٹرز کو ہدایات دی کہ کام کی رفتار میں غیر معمولی تیزی لانے کی ضرورت ہے تاکہ تمام منصوبے قبل ازوقت پایہ تکمیل تک پہنچیں اور انکے ثمرات لوگوں تک پہنچ جائیں۔ اولڈ ٹاؤن بحالی پروجیکٹ کے تحت تمام ترقیاتی کام بنیادی اور عوامی نوعیت کے ہیں۔ جنکی تکمیل سے گوادر کے دو سب سے بڑے اور قدیمی تعلیمی ادارے گرلز ہائی اسکول اور بوائز ماڈل اسکول صوبہ کے بہترین تعلیمی اداروں کے صف میں شامل ہونگے۔ اور کرکٹ و فٹبال کے شاندار گراؤنڈز کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے تاکہ گوادر مستقبل میں معاشی و سیاحتی مرکز ہونے کے ساتھ کھیلوں کا بھی مرکز بن جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسٹ بے ایکسپریس وے کے ساتھ زیر تعمیر روڑ دیمی زر میں ماہیگیر آبادیوں اور کاروباری مراکز تک رسائی کا آسان ترین ذریعہ ہوگا ۔

Previous جی ڈی اے پبلک ہاٸیر سکینڈری اسکول میں بدھ کے روز سالانہ گولڈن ویک کے اختتام پر تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

Connect With Us

Gwadar Development Authority

Marine Drive, Gwadar Development Authority, Gwadar Balochistan

Useful Links

GDA © 2023. All Rights Reserved