ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمن قمبرانی کا جیوز کے دفتر کا دورہ، حالیہ بارشوں سے ہونے والی نقصانات کا جائزہ لیا اور لاٸبریری کی فوری بحالی کا فیصلہ۔

گوادر – 26 اگست 2022
ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمن قمبرانی کا جیوز کے دفتر کا دورہ، حالیہ بارشوں سے ہونے والی نقصانات کا جائزہ لیا اور لاٸبریری کی فوری بحالی کا فیصلہ۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمن قمبرانی نے جمعہ کے روز گوادر ایجوکیشنل اینڈ انوارمنٹل ویلفیٸر سوسائٹی (جیوز) کا دورہ کیا اور مختلف شعبوں لاٸبریری ،فاٸن آرٹ کے کلاسز، اور فن پاروں کا جاٸزہ لیا. طالبات سے ملاقات کی اور انکے زیر مطالعہ فن پاروں سے متعلق دریافت کی ۔ اس موقع پر جیوز کے آرگناٸزر کے بی فراق نے ڈی جی، جی ڈی اے کو ادارہ سے متعلق آگاہی دیتے ہوۓ بتایا کہ گزشتہ بارشوں کی وجہ سے لاٸبریری کے تقریبا تمام کتاب ضاٸع ہوگیے ہیں اور آفس فرنیچرز کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ اور مذید بتایا کہ جیوز گوادر میں اس وقت علمی ادبی اور فنی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہے جس میں فاٸن آرٹ کے کلاسز، کیریٸر کونسلنگ کیلٸے تربیتی ورکشاپ، ماہانہ ادبی پروگرام ، طلبہ و طالبات کی مدد و رہنماٸی اور کتابوں کی اشاعت شامل ہیں لیکن اس سال کی اواٸل میں ہونے والی بارشوں سے ادارہ شدید متاثر ہوا ہے جس کی وجہ سے سرگرمیاں متاثر ہوگٸی ہیں ۔ ڈاٸریکٹر جنرل نے لاٸبریری کی فوری بحالی اور کتابوں کی فراہمی کےلیے 5لاکھ روپے جبکہ فاٸن آرٹ کے کلاسز کے استاٸذہ اور طلبہ کیلے ایک لاکھ روپے فوری دینے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ گوادر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی گوادر کی تعمیر ترقی کے ساتھ ساتھ یہاں کی علمی وادبی ثقافتی اور سماجی ترقی کیلٸے بھی کام کررہی ہے-تعیلیمی میدان میں انقلابی اقدامات اٹھاۓ جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دانشورانہ صلاحیت اور ادبی ذوق کو اجاگر کرنے کیلٸے جیوز جیسے اداروں کی کردار اہم ہوتی ہے گوادر میں علمی ادبی اور درس و تدریس کے عمل کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے جس کیلٸے ادارہ ترقیات گوادر ہر قسم کی تعاون جاری رکھے گی۔ بعد ازاں کے بی فراق نے ڈاٸریکٹر جنرل کو جیوز کی زیراشاعت گوادر سے متعلق لکھی گٸی کتاب پیش کی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈاٸریکٹر فنانس جی ڈی اے شاہنواز نوشروانی ، آرٹسٹ شاہینہ رشید ڈپٹی آرگناٸزر جیوز عارف نور اور دیگر بھی موجود تھے۔

Previous جی ڈی اے اسکول کے استازہ نے کیمرج انٹرنیشنل ایجوکیشنل سسٹم کے تحت تربیت مکمل کر لی۔

Connect With Us

Gwadar Development Authority

Marine Drive, Gwadar Development Authority, Gwadar Balochistan

Useful Links

GDA © 2023. All Rights Reserved