home5-3

ڈاٸریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمن قمبرانی کا جمعہ کے روز گوادر اولڈ ٹاٶن بحالی پروجیکٹ کا دورہ

گوادر۔18نومبر2022
ڈاٸریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمن قمبرانی نے جمعہ کے روز گوادر اولڈ ٹاٶن بحالی پروجیکٹ کا دورہ کیا اور تاریخی ورثہ چار پادگو، تار آفس،شاہی بازار، اسماعیلیہ محلہ اور عمانی فورٹ کی بحالی و تحفظ کے منصوبوں پر جاری کام کا جاٸزہ لیا۔ اس موقع پر ڈاٸریکٹر جنرل جی ڈی اے نے کہاکہ گوادر کی تاریخی و ثقافتی مقامات اس وقت خستہ حالت میں ہیں۔ انکی بحالی و تحفظ کو شہر کی ترقی کے ساتھ شامل کیا گیا ہے جو کہ اولڈ ٹاٶن بحالی منصوبہ کے حصہ ہیں۔ انکی تحفظ اور بحالی کے کام میں اعلی کوالٹی کو یقینی بنایا جاۓ۔ ڈاٸریکٹر جنرل نے گوادر کی قدیمی بازار گلگ سے دیمی زر تک مجوزہ روڑ ساٸیٹ کا بھی جاٸزہ لیا اور اس موقع پر چیف انجینٸر سید محمد نے بتایا کہ جی ڈی اے کے تحت ماہیگیروں اور ملحقہ آبادی کی سہولت کیلٸے ایسٹ بے ایکسپرس وے کے ساتھ روڑ بنایا جارہا ہے اس روڑ کو گوادر کے قدیمی و تاریخی بازار گلگ کے ساتھ منسلک کرنے کیلٸے ایک لنک روڑ تجویز کی گٸی ہے جس کی تعمیر سے تاجروں اور گڈز ٹرانسپورٹ کیلٸے آسانیاں پیدا ہونگی۔ ڈاٸریکٹر جنرل نے شاہی بازار میں ابراہیم کے سو سال پرانی پان شاپ میں ان سے ملاقات کی اور شاہی بازار کی تاریخی اہمیت و پس منظر پر معلومات کا تبادلہ کیا گیا اور تاریخی پان شاپ کی تعمیر مرمت کی یقین دہانی کی گٸی۔

Previous Farewell Party for Shahnawaz Nosherwani Deputy Director Finance

Connect With Us

Gwadar Development Authority

Marine Drive, Gwadar Development Authority, Gwadar Balochistan

Useful Links

GDA © 2023. All Rights Reserved