ڈاٹریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی مجیب الرحمن قمبرانی اور ڈپٹی کمشنر گوادر کپٹن (ر) جمیل احمد نے ہفتہ کے روز ملا فاضل چوک سمیت شہر کے مختلف حصوں کا دورہ کیا.

ڈاٹریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی مجیب الرحمن قمبرانی اور ڈپٹی کمشنر گوادر کپٹن (ر) جمیل احمد نے ہفتہ کے روز ملا فاضل چوک سمیت شہر کے مختلف حصوں کا دورہ کیا. اور حالیہ مون سون بارشوں سے پیداہونے والی صورتحال اور مذید متوقع بارشوں کے پیش نظر حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ملا فاضل چوک میں جاری صفائی اور بحالی کے کاموں کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر شہریوں اور دکانداروں نے ڈی جی جی ڈی اے اور ڈپٹی کمشنر کو اپنے خدشات اور سفارشات سے آگاہ کیا ڈاٹریکٹر جنرل جی ڈی اے نے یقین دلایا کہ ملافاضل چوک کیلیے بہترين پلاننگ موجود ہے ملا فاضل چوک کے مستقبل کے نقشہ میں کشادہ و خوبصورت سڑکیں، سیوریج و ڈرین کا وسیع نیٹ ورک ،پارکنگ، واکنگ اسٹریٹ فوڈ پوائنٹ اور خوبصورتی کیلیے مونومنٹ شامل ہے آج ہی تاجر برادری ہمارے ساتھ تعاون کرکے رضامندی کا اظہار کرے ہم فوراً کام شروع کرنے کیلیے تیار ہیں۔ اس منصوبہ کی تکمیل سے یہاں سیوریج اور ڈرین کا مسئلہ ہمیشہ کیلیے ختم ہوجائیگا۔ قبل ازیں ڈی جی جی ڈے اے اور ڈپٹی کمشنر نے جی ڈے اے کی جانب سے اولڈ ٹاؤن بحالی منصوبے کے تحت ترقیاتی منصوبوں کا بھی دورہ کیا۔ ماڈل اسکول اور گرلز اسکول میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

Previous GDA Team Progress during Moon-soon 2022

Connect With Us

Gwadar Development Authority

Marine Drive, Gwadar Development Authority, Gwadar Balochistan

Useful Links

GDA © 2023. All Rights Reserved