گوادر کے بواٸز اور گرلز اسکولز کو صوبہ کا ماڈل اسکول بنارہے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر جناب مجیب الرحمن قمبرانی

گوادر کے بواٸز اور گرلز اسکولز کو صوبہ کا ماڈل اسکول بنارہے ہیں۔ جی ڈی اے غریب و ضرورت مند طلبہ و طالبات کی فیس برداشت کریگی۔ اساتذہ کیلٸے تربیتی پروگرام شروع کرینگے۔ مجیب الرحمن قمبرانی کاعالمی یوم اساتذہ کے مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب۔
بدھ کے روز میر عبدالغفور کلمتی ویلفیر ٹرسٹ کے زیر اہتمام عالمی یوم اساتذہ کے مناسبت سے گرلز ہاٸی اسکول گوادر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب گوادر کے عظیم استاد شاعر استاد عبدالمجید گوادری کے نام پر منعقد ہوا ۔ تقریب میں بچوں نے ٹیبلو، تقاریر پیش کرکے اساتذہ کو عالمی دن کے موقع پر سلام پیش کیا ۔ تقریب کے مہمان خاص ڈاٸریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی مجیب الرحمن قمبرانی نے استاد کی وقار کو اجاگر کرتے ہوۓ کہا کہ والدیں کے بعد سب سے بڑی اہمیت استاد کی ہے۔ جس کو روحانی والدین کا درجہ حاصل ہے اس لیے معاشرہ کی تعمیر و ترقی اور زاتی زندگی کی تبدیلی میں استاد کا کلیدی کردار ہوتا ہے ۔ اساتذہ کی عزت و احترام ہی کامیابی کی بنیادی سیڑھی ہے۔ انہوں اساتذہ پر زور دیا کہ وہ اپنے طلباء کو ایک سنہری مستقبل کا تصور کرنے اور ان کی خواہشات کی تکمیل کے لیے ضروری اہلیت حاصل کرنے کی ترغیب دیں۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو اس بات پر خصوصی توجہ دینی چاہیے کہ ہر طالب علم کی صلاحیت، قابلیت ، نفسیات ، سماجی پس منظر اور ماحول مختلف ہوتا ہے۔ اس لیے ہر بچے کی ہمہ جہت ترقی کے لیے ان کی خصوصی ضروریات دلچسپیوں اور صلاحیتوں پر زور دیا جانا چاہیے۔اور امید ظاہر کی پوری اساتذہ برادری بدلتے حالات کے مطابق اپنے تدریسی طریقہ کار میں تبدیلی کرتی رہے گی۔ ڈاٸریکٹر جنرل نے مذید کہا کہ آج ہم جس اسکول میں یہ تقریب منعقد کررہے ہیں عنقریب اس جگہ کا نقشہ تبدیل ہوگا۔ یہاں پر شاندار آڈیٹوریم، لاٸبریری، کلاس رومز، اور بچوں کے لیے پلے ایریا تعمیر کررہے ہیں۔ اور اسی طرح بواٸز اسکول کی تعمیر و تزٸین پرکام ہورہی ہے۔ یہ ہر دو اسکول بلوچستان کے بہتریں اسکولز کے صف میں شامل ہونگے۔تعلیمی اداروں کی تعمیر و ترقی ہماری زمہ داری ہے جبکہ اساتذہ بچوں کی کوالٹی ایجوکیشن پر تمام تر صلاحتیں بروۓ کار لاٸیں تا گوادر کو مستقبل کا معاشی حب بنانے کے ساتھ ساتھ تعلیمی حب بنانے کی خواب کو شرمندہ تعبیر کر سکیں۔ جی ڈی اے ہاٸیر سیکنڈری اسکول اور یونیورسٹیز میں گوادر کے غریب و ضرورت مند طلبہ و طالبات کی فیس جی ڈی اے ادا کریگی۔ اساتذہ کی استعداد کار اور کیپسٹی بلڈنگ کیلٸے تربیتی پروگرام شروع کرنے کا منصوبہ زیر غور ہے۔ ڈاٸریکٹر جنرل نے تقریب میں ٹیبلو پیش کرنے والے بچوں کیلٸے کیش انعام کا بھی اعلان کیا۔ تقریب میں میر عبدالغفور کلمتی ویلفیٸر ٹرسٹ کے صدر میر ارشد کلمتی، ایڈشنل ڈپٹی کمشنر گوادر ذاکر علی بلوچ، بلدیہ چیف گوادر ایاز گورگیج ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالعزیز سیمیت دیگر اساتذہ کرام نے بھی خطاب کیا۔

Previous ڈاٸریکٹر جنرل (مانیٹرنگ) پلاننگ کمیشن اسلام آباد سیف الرحمن عثمانی کا دورہ گوادر۔

Connect With Us

Gwadar Development Authority

Marine Drive, Gwadar Development Authority, Gwadar Balochistan

Useful Links

GDA © 2023. All Rights Reserved