گوادر یوتھ میلہ 2023

سی پیک ترقی و خوشحالی کے منزل کا راستہ ہے۔ سماجی و اقتصادی ترقی اور روزگار کے وسیع مواقع شامل ہیں۔ نوجوان فائدہ اٹھائیں۔ گوادر میں پانی، بجلی، تعلیم، صحت سمیت تمام جدید سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ گزشتہ دنوں پورٹ پر کاروباری سرگرمیاں شروع ہونے بعد دو ہزار مال بردار ٹرکس آئے اور تقریباً چالیس کروڑ روپے کا مقامی مارکیٹ کو فائدہ ہوا۔ ڈی جی جی ڈی اے مجیب الرحمٰن قمبرانی، پرو وی سی ڈاکٹر منظور بلوچ اور بریگیڈیئر امیر علی عمرانی کا گوادر گرینڈ یوتھ میلہ کے تحت سمینار سے خطاب
گوادر۔ 27 دسمبر 2023
محکمہ اسپورٹس اینڈ یوتھ افئیرز بلوچستان کے زیر اہتمام تین روزہ گوادر گرینڈ دوسرا یوتھ میلہ مکران ڈویژن جمعہ کے روز اختتام پزیر ہوا۔ تین روزہ یوتھ میلہ 25 سے 27 جنوری تک جی ڈی اے اسکول گوادر میں جاری رہا جس میں مختلف سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے طلبہ وطالبات کے درمیان کھیلوں اور مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا جس میں ٹیبلوز ، اسٹیج شوز، آرٹ، سائنسی نمائش ، تقریر، ملی نغمے شامل تھے۔ جبکہ یوتھ میلہ میں بک اسٹالز، فوڈ اسٹالز، آرٹ کی نمائش، اور بلوچی دستکاری کے مختلف اسٹالز لگائے گئے۔ یوتھ میلہ کے اختتام پر سی پیک سے متعلق سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمٰن قمبرانی، پرو وائس چانسلر گوادر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر منظور بلوچ اور 44 بریگیڈ کے کمانڈنگ آفیسر بریگیڈیئر امیر علی عمرانی نے سمینار میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گوادر چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری کا مرکز ہونے کی وجہ سے اہمیت کا حامل ہے۔ اور سی پیک کے تحت یہاں بنیادی ضروریات زندگی کے تمام شعبوں پر کام ہو رہا ہے جس میں اقتصادی، سماجی منصوبے شامل ہیں۔ ڈی جی قمبرانی نے کہا کہ ادارہ ترقیات گوادر نے شہر میں بنیادی اور عوامی نوعیت کے مختلف ترقیاتی کام شروع کئے ہیں جسکی تکمیل سے نہ صرف گوادر میں سی پیک کے ثمرات نظر آنا شروع ہونگے بلکہ یہ شہر ایک ترقی یافتہ شہر کہلانے کا لائق ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل کی بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ایران سے سو میگاواٹ اضافی بجلی حاصل کی گئی ہے جو کہ مارچ میں سسٹم میں آجائیگی، مکران ڈویژن کو نیشنل گرڈ سے منسلک کیا جارہا ہے اور 300 میگاواٹ کول پاور پلانٹ کی بھی منظوری لی گئی ہے ۔ گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ اسی سال آپریشنل ہوگا۔ تعلیم کے میدان میں گوادر میں یونیورسٹی قائم ہوئی ہے۔ جی ڈی اے اسکول میں او لیول سسٹم شروع کیا گیا ہے۔بحریہ کالج، آرمی پبلک سکول کے شاخیں قائم کی گئی ہیں۔ انہوں نے صحت کے شعبہ کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو صحت کے اعلیٰ و معیاری سہولت فراہم کرنے کیلئے جی ڈی اے ہسپتال کو انڈس ہسپتال کے حوالے کیا گیا ہے۔ اور پاک چائنہ فرینڈشپ ہسپتال زیر تعمیر ہے جو کہ اسٹیٹ آف آرٹ ہسپتال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں یہاں ہمیشہ پانی کا بحران رہا ہے لیکن اب یہ قصہ پارینہ بن چکا ہے شہر کو 24 گھنٹہ بلا تعطل پانی سپلائی کرنے کیلئے دو نئے تعمیر شدہ ڈیموں کے ساتھ منسلک کیا ہے۔ اور اندرون شہر میں ازسر نو پائپ لائن بچھائی جارہی ہے۔ جبکہ سمندری پانی کو میٹھا بنانے کے منصوبہ پر بھی کام ہو رہا ہے۔ یوتھ میلہ کے اختتام پر سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افئرز اسحاق جمالی نے خطاب کرتے ہوئے یوتھ میلہ کی کامیاب انعقاد پر تمام شرکاء اور منتظمین کو مبارکباد پیش کیا اور کہا کہ یہ میلہ اب ہر سال باقاعدگی کے ساتھ ہوگا۔ انہوں نے کہا گوادر کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں بس انہیں مواقع اور پلیٹ فارم کی ضرورت ہے جو ہم ہر سال باقاعدگی سے فراہم کرتے رہینگے۔ آخر میں مہمانان نے مختلف مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے اسکولز اور طلبہ و طالبات میں انعامات اور سرٹیفکیٹ تقسیم کی گئیں۔ اور اسٹالز کا بھی جائزہ لیا ۔

Previous Gwadar Sports Festival & Beach Games 2023

Connect With Us

Gwadar Development Authority

Marine Drive, Gwadar Development Authority, Gwadar Balochistan

Useful Links

GDA © 2023. All Rights Reserved