testimonial_5

یورپی یونین کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے بدھ کے روز گوادر کا ایک روزہ دورہ

گوادر۔ 2 نومبر 2022
یورپی یونین کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے بدھ کے روز گوادر کا ایک روزہ دورہ کیا۔ وفد کی قیادت Hervc Juvin ممبر کمیٹی برائے انٹرنشنل ٹریڈ کررہے تھے جبکہ وفد میں Virginie Joran ممبر کمیٹی برائے انٹرنیشنل مارکیٹ اور دیگر شامل تھے۔ ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویویلپمنٹ اتھارٹی مجیب الرحمن قمبرانی نے وفد کو گوادر آمد پر تفصیلی بریفنگ دی ۔ ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے وفد کو بتایا کہ گوادر اپنی قدرتی جغرافیائی وجود کے باعث ہمیشہ عالمی معشیتوں کے توجہ کا مرکز رہا ہے۔ اورگہرے پانی میں بندرگاہ کی تعمیر کے بعد گوادر کی اہمیت اور بڑھ گٸی ہے جو کہ خطہ میں شپنگ کا مختصر تریں روٹ ہے ۔ گوادر شہر کی اس عالمی اہمیت و حیثیت کے پیش نظر سمارٹ پورٹ سٹی ماسٹر پلان ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اور جی ڈی اے ماسٹر پلان کی روشنی میں شہر کو عالمی معیار کے مطابق تعمیر و ترقی کے عمل سے گزار رہی ہے مستقبل میں یہ شہر عالمی سطح پر معاشی و سیاحتی مرکز کے طور پر ابھرے گا۔ انہو ں نے وفد کو مزید بتایا کہ ماسٹر پلان کے تحت پچیس سو ایکڑ اراضی پر مشتمل سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ، گوادر فری زون، انٹرنیشنل اٸرپورٹ سمیت صحت، پانی، بجلی، تعلیم،سیاحت اور کھیل کے منصوبوں پرکام جاری ہے ۔ وفد نے تعمیر وترقی کے مجوزہ پلان اور جی ڈی اے کی کردار کو سراہا وفد نے گوادر میں سرمایہ کاری کے مواقع و سازگار ماحول پر تبادلہ خیال کیا اور ماہیگیری سمیت مختلف شعبوں میں ٹیکنیکل سپورٹ فرام کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔

Previous Another revolutionary step of GDA in the health sector. GDA Hospital Gwadar will now be “Indus Hospital”.

Connect With Us

Gwadar Development Authority

Marine Drive, Gwadar Development Authority, Gwadar Balochistan

Useful Links

GDA © 2023. All Rights Reserved