TEST / INTERVIEW CALL

March 17, 2023

The shortlisted Candidates (List placed at GDA’s Office Notice Board and Website www.

گوادر اسپورٹس فیسٹول بیچ گیم 2023

January 28, 2023

کھیل اور کھلاڑی کی ترقی جی ڈی اے کی ترجیحات میں شامل ہیں، شاندار کرکٹ اور فٹبال گراؤنڈ اسکا اعلیٰ مظہر ہے۔ کھیلوں کے انعقاد کیلئے ہمیشہ ساتھ رہینگے۔ ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمٰن قمبرانیگوادر۔ 27 جنوری 2023محکمہ اسپورٹس اینڈ یوتھ افئرز کے زیر اہتمام گوادر اسپورٹس فیسٹیول 2023 اختتام پذیر ہوگیا۔ جی ڈی اے کے سینیٹر اسحاق بلوچ کرکٹ گراؤنڈ میں گوادر اسپورٹس فیسٹیول کا کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلا گیا اور فائنل میچ تربت اور حب کے درمیان کھیلا گیا۔جو کہ تربت نے جیت لیا۔ فائنل میچ کے مہمان خاص ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمٰن قمبرانی تھے جنہوں نے فائنل میچ کا افتتاح کیا اور فاتح اور رنر ٹیم میں انعامات تقسیم کیے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کامیاب اسپورٹس فیسٹیول کے انعقاد پر محکمہ اسپورٹس اینڈ یوتھ افئرز کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اسپورٹس سرگرمیوں کا انعقاد ایک صحت مند و مثبت رویوں پر مبنی ایک سرگرم معاشرے کی تشکیل کیلئے ناگزیر ہیں۔ ادارہ ترقیات گوادر گوادر کی تعمیر وترقی و خوشحالی کے منصوبوں پر کام کرنے کے ساتھ کھیلوں کے فروغ اور کھیلاڑیوں کی ترقی پر کام کررہی ہے۔ آج جس گراؤنڈ میں کھیل کھیلا جارہاہے یہ جی ڈی اے کے کھیل کے ساتھ دوستی کا اعلیٰ مظہر ہے۔ شاندار کرکٹ گراؤنڈ کے ساتھ شاندار فٹبال گراؤنڈ بھی بنایا گیا ہے اور ادارہ اپنا ڈیپارٹمنٹل فٹبال ٹیم تشکیل دے رہا ہے۔ جی ڈی اے نے حال ہی میں قطر میں کھیلا جانے والا فیفا ورلڈکپ کو گوادر کے فٹبال شائقین کیلئے ایک بڑی اسکرین پر دیکھانے کا اہتمام کیا تھا جسے پسند کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ گوادر میں کھیل کے میدانوں کو آباد کرنے اور کھیلوں کے انعقاد کے لیے جی ڈی اے ہمیشہ ساتھ رہے گا ۔

گوادر یوتھ میلہ 2023

January 28, 2023

سی پیک ترقی و خوشحالی کے منزل کا راستہ ہے۔ سماجی و اقتصادی ترقی اور روزگار کے وسیع مواقع شامل ہیں۔ نوجوان فائدہ اٹھائیں۔ گوادر میں پانی، بجلی، تعلیم، صحت سمیت تمام جدید سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ گزشتہ دنوں پورٹ پر کاروباری سرگرمیاں شروع ہونے بعد دو ہزار مال بردار ٹرکس آئے اور تقریباً چالیس کروڑ روپے کا مقامی مارکیٹ کو فائدہ ہوا۔ ڈی جی جی ڈی اے مجیب الرحمٰن قمبرانی، پرو وی سی ڈاکٹر منظور بلوچ اور بریگیڈیئر امیر علی عمرانی کا گوادر گرینڈ یوتھ میلہ کے تحت سمینار سے خطابگوادر۔ 27 دسمبر 2023محکمہ اسپورٹس اینڈ یوتھ افئیرز بلوچستان کے زیر اہتمام تین روزہ گوادر گرینڈ دوسرا یوتھ میلہ مکران ڈویژن جمعہ کے روز اختتام پزیر ہوا۔ تین روزہ یوتھ میلہ 25 سے 27 جنوری تک جی ڈی اے اسکول گوادر میں جاری رہا جس میں مختلف سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے طلبہ وطالبات کے درمیان کھیلوں اور مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا جس میں ٹیبلوز ، اسٹیج شوز، آرٹ، سائنسی نمائش ، تقریر، ملی نغمے شامل تھے۔ جبکہ یوتھ میلہ میں بک اسٹالز، فوڈ اسٹالز، آرٹ کی نمائش، اور بلوچی دستکاری کے مختلف اسٹالز لگائے گئے۔ یوتھ میلہ کے اختتام پر سی پیک سے متعلق سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمٰن قمبرانی، پرو وائس چانسلر گوادر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر منظور بلوچ اور 44 بریگیڈ کے کمانڈنگ آفیسر بریگیڈیئر امیر علی عمرانی نے سمینار میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گوادر چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری کا مرکز ہونے کی وجہ سے اہمیت کا حامل ہے۔ اور سی پیک کے تحت یہاں بنیادی ضروریات زندگی کے تمام شعبوں پر کام ہو رہا ہے جس میں اقتصادی، سماجی منصوبے شامل ہیں۔ ڈی جی قمبرانی نے کہا کہ ادارہ ترقیات گوادر نے شہر میں بنیادی اور عوامی نوعیت کے مختلف ترقیاتی کام شروع کئے ہیں جسکی تکمیل سے نہ صرف گوادر میں سی پیک کے ثمرات نظر آنا شروع ہونگے بلکہ یہ شہر ایک ترقی یافتہ شہر کہلانے کا لائق ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل کی بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ایران سے سو میگاواٹ اضافی بجلی حاصل کی گئی ہے جو کہ مارچ میں سسٹم میں آجائیگی، مکران ڈویژن کو نیشنل گرڈ سے منسلک کیا جارہا ہے اور 300 میگاواٹ کول پاور پلانٹ کی بھی منظوری لی گئی ہے ۔ گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ اسی سال آپریشنل ہوگا۔ تعلیم کے میدان میں گوادر میں یونیورسٹی قائم ہوئی ہے۔ جی ڈی اے اسکول میں او لیول سسٹم شروع کیا گیا ہے۔بحریہ کالج، آرمی پبلک سکول کے شاخیں قائم کی گئی ہیں۔ انہوں نے صحت کے شعبہ کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو صحت کے اعلیٰ و معیاری سہولت فراہم کرنے کیلئے جی ڈی اے ہسپتال کو انڈس ہسپتال کے حوالے کیا گیا ہے۔ اور پاک چائنہ فرینڈشپ ہسپتال زیر تعمیر ہے جو کہ اسٹیٹ آف آرٹ ہسپتال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں یہاں ہمیشہ پانی کا بحران رہا ہے لیکن اب یہ قصہ پارینہ بن چکا ہے شہر کو 24 گھنٹہ بلا تعطل پانی سپلائی کرنے کیلئے دو نئے تعمیر شدہ ڈیموں کے ساتھ منسلک کیا ہے۔ اور اندرون شہر میں ازسر نو پائپ لائن بچھائی جارہی ہے۔ جبکہ سمندری پانی کو میٹھا بنانے کے منصوبہ پر بھی کام ہو رہا ہے۔ یوتھ میلہ کے اختتام پر سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افئرز اسحاق جمالی نے خطاب کرتے ہوئے یوتھ میلہ کی کامیاب انعقاد پر تمام شرکاء اور منتظمین کو مبارکباد پیش کیا اور کہا کہ یہ میلہ اب ہر سال باقاعدگی کے ساتھ ہوگا۔ انہوں نے کہا گوادر کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں بس انہیں مواقع اور پلیٹ فارم کی ضرورت ہے جو ہم ہر سال باقاعدگی سے فراہم کرتے رہینگے۔ آخر میں مہمانان نے مختلف مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے اسکولز اور طلبہ و طالبات میں انعامات اور سرٹیفکیٹ تقسیم کی گئیں۔ اور اسٹالز کا بھی جائزہ لیا ۔

Gwadar Sports Festival & Beach Games 2023

January 17, 2023

Run your advertisement on GDA’s large SMD screen.

January 16, 2023

GDA’s large SMD screen installed at Padizar Park along Marine Drive at the prime location of Gwadar is available for advertising at introductory charges for a limited period.

اپنی ایڈورٹائز جی ڈی اے کی بڑی ایس ایم ڈی اسکرین پر چلائں۔

January 16, 2023

گوادر کے پرائم لوکشن، سمندر کے کنارے میرین ڈرائیو کے ساتھ پدی زر پارک میں نصب جی ڈی اے کی بڑی ایس ایم ڈی اسکرین محدود مدت کے لیے متعارفی چارجز پر ایڈورٹائزمنٹ کے لیے دستیاب ہے۔

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر کا اولڈ ٹاؤن بحالی پروجیکٹ کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ

January 11, 2023

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر کا اولڈ ٹاؤن بحالی پروجیکٹ کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ،اولڈ ٹاؤن بحالی پروجیکٹ کے تحت تمام ترقیاتی کام بنیادی اور عوامی نوعیت کے ہیں۔ ترقیاتی کام پائیدار اور بروقت مکمل کرنے کی ہدایات۔گوادر۔ 11جنوری 2023بدھ کے روز ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر مجیب الرحمٰن قمبرانی نے اولڈ ٹاؤن بحالی پروجیکٹ کے تحت جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کرکے جائزہ لیا۔ جس میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول اور گورنمنٹ بوائز ماڈل اسکول میں کلاس رومز، امتحانی ہال، چار دیواری، کھیل کے میدان، کیفے ٹریا، واٹر ٹینک، رہائشی کوارٹرز اور آڈیٹوریم کی تعمیر و مرمت شامل ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل نے گوادر کے قدیم قبرستان کی تحفظ کیلئے زیر تعمیر چادیواری، جنازہ گاہ، اور ایسٹ بے ایکسپریس وے کے ساتھ زیر تعمیر روڑ کا بھی جائزہ لیا۔ کرکٹ گراؤنڈ اور فٹبال گراؤنڈ کا بھی دورہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل نے اس موقع پر متعلقہ افسران اور کنٹریکٹرز کو ہدایات دی کہ کام کی رفتار میں غیر معمولی تیزی لانے کی ضرورت ہے تاکہ تمام منصوبے قبل ازوقت پایہ تکمیل تک پہنچیں اور انکے ثمرات لوگوں تک پہنچ جائیں۔ اولڈ ٹاؤن بحالی پروجیکٹ کے تحت تمام ترقیاتی کام بنیادی اور عوامی نوعیت کے ہیں۔ جنکی تکمیل سے گوادر کے دو سب سے بڑے اور قدیمی تعلیمی ادارے گرلز ہائی اسکول اور بوائز ماڈل اسکول صوبہ کے بہترین تعلیمی اداروں کے صف میں شامل ہونگے۔ اور کرکٹ و فٹبال کے شاندار گراؤنڈز کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے تاکہ گوادر مستقبل میں معاشی و سیاحتی مرکز ہونے کے ساتھ کھیلوں کا بھی مرکز بن جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسٹ بے ایکسپریس وے کے ساتھ زیر تعمیر روڑ دیمی زر میں ماہیگیر آبادیوں اور کاروباری مراکز تک رسائی کا آسان ترین ذریعہ ہوگا ۔

جی ڈی اے پبلک ہاٸیر سکینڈری اسکول میں بدھ کے روز سالانہ گولڈن ویک کے اختتام پر تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

December 14, 2022

جی ڈی اے پبلک ہاٸیر سکینڈری اسکول میں بدھ کے روز سالانہ گولڈن ویک کے اختتام پر تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب میں ڈاٸریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمن قمبرانی اور بریگیڈٸیر عمر عمرانی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ تقریب میں اسکول کے بچوں نے تقاریر، ٹیبلو اور تاٸی کوان ڈو کا شاندار مظاہرہ کیا۔ تقریب سے ڈاٸریکٹر جنرل نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ آج بچوں نے جس طرح صلاحتوں کا مظاہرہ کیا یہ اسکول کے اساتذہ کی شب و روز کی محنت اور لگن کا ثمر ہے انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے اسکول پچھلے کئی سال سے گوادر میں تعلیم و تربیت کی بہترین سہولیات فراھم کررھا ھے انہوں نے کہا کہ اسکول تعلیم کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں اور کھیلوں کی سہولیات بھی مہیا کر رھا ھے تاکہ طلبہ میں اخلاقیات، برداشت ،ڈسپلن اور ھار جیت کا جذبہ پیدا ھوسکے۔ ادارہ ترقیات اسکول پر خاص توجہ دے رہی ہے تاکہ اسے ایک مثالی درسگاہ بنانے میں کامیاب ہوجاٸیں۔ تقریب سے بریگیڈٸیر عمر عمرانی نے خطاب کرتے ہوۓ بچوں کی پرفارمنس خاص کر تاٸی کوان ڈو کی دل موہ لینے والی مظاہرے پر بچوں کو داد پیش کرتے ہوۓ کہا کہ جی ڈی اے اسکول کا تعلیم کے میدان میں کردار قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کامیابی ممکن نہیں لہذا طلبہ و طالبات اپنی تعلیم پر بہت زیادہ محنت کریں تاکہ اعلی تعلیم حاصل کرکے ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔ تقریب کے اختتام پر ڈاٸریکٹر جنرل اور بریگیڈٸیر نے اسکول طلبا و طالبات کو گولڈن ویک کے دوران کھیل سمیت مختلف سرگرمیوں میں بہتریں پروفارمنس دیکھانے والے طلبہ و طالبات میںں انعامات تقسیم کیے۔ پرنسپل جی ڈی اے اسکول شاہینہ شوکت نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

گوادر کے لوگوں کو اب انڈس ہسپتال کے کسی شاخ سے مفت علاج کی سہولت حاصل ہوگی

December 13, 2022

رکن بلوچستان اسمبلی و ممبر گورننگ باڈی جی ڈی اے میر حمل کلمتی نے منگل کے روز ڈاٸریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمن قمبرانی سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔

December 13, 2022

رکن بلوچستان اسمبلی و ممبر گورننگ باڈی جی ڈی اے میر حمل کلمتی نے منگل کے روز ڈاٸریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمن قمبرانی سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔ ڈاٸریکٹر جنرل جی ڈی اے نے ایم پی اے کو دفتر آمد پر ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوۓ کہا کہ جی ڈی اے عوامی نوعیت کے منصوبوں پر ترجیح بنیادوں پر عملدرآمد کررہی ہے جس میں اولڈ ٹاٶن بحالی منصوبہ سمیت واٹر پروجیکٹ اور شہر کے سیوریج سسٹم شامل ہیں۔ عوامی شکایات کی بنیاد پر موجودہ سیوریج سسٹم کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے۔ اور ملا فاضل چوک میں سیوریج اور ڈرین لاٸن کی ازسر نو ڈیزاٸن سے متعلق اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا ہے۔ جس پر دو تین دن کے اندر عملدراآمد کیا جاٸیگا۔ ڈی جی جی ڈی اے نے ایم پی اے کو عسکری بنک تاملا فاضل چوک روڑ منصوبہ سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوۓ مجوزہ ورک پلان پراعتماد میں لیا۔ ایم پی اے میر حمل کلمتی نے گوادر میں جی ڈی اے کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں اور ان پر عملدرآمد پلان پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوۓ مذید بہتری کیلٸے اپنے تجاویز شٸیر کٸے اور کہا کہ جی ڈی اے کی ترقیاتی منصوبوں کا مقصد یہاں کےلوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنا ہے۔ عوامی مفاد کے منصوبوں کیلۓ درکار فنڈز صوباٸی یا مرکزی حکومتوں سے حاصل کیا جاۓ گا۔اس سلسے میں میں زاتی طور پربھرور کوشش کرونگا۔