Updates

جی ڈی اے بلیو وہیل کی باقیات اور ڈھانچے کو محفوظ بناکر عوامی آگاہی کیلئے رکھے گی۔ ڈائریکٹر جنرل مجیب الرحمٰن قمبرانی نے ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات کو ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔
گوادر۔26 مئی 2023جی ڈی اے بلوچستان کے ساحلی بستی بندری کے مقام پر پائے جانے والے مردہ بلیو وہیل کی باقیات اور ڈھانچے کو محفوظ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمٰن قمبرانی نے ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات جی ڈی اے اور ماہر آبی حیات عبدالرحیم بلوچ کو اس سلسلے میں ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کردی ہیں۔ میرین علوم کے ماہر عبدالرحیم بلوچ نے بتایا کہ نیلی وہیل ایک سمندری ممالیہ جانور ہے جو مکران کے ساحلوں میں اکثر دیکھا گیا ہے بلیو وہیل کی زیادہ سے زیادہ تصدیق شدہ لمبائی 29.

ادارہ ترقیات گوادر کے دو عشروں کا سفر۔۔۔ اور گوادر سمارٹ پورٹ سٹی ماسٹرپلان کے تحت انفرااسٹرکچر کی تعمیر و ترقی، عوامی فلاح وبہبود و سماجی و اقتصادی منصوبوں کی تکمیل جس میں تعلیم، صحت، پانی، روڈز، ماہیگیری شعبہ، پارکس، کھیل کے میدان، سیاحت، آثار قدیمہ و تاریخی مقامات اور اولڈ ٹاؤن بحالی منصوبہ سمیت شہر کو ایک عالمی معاشی و سیاحتی حب بنانے کیلئے اقدامات پر مشتمل ڈاکومنٹری رپورٹ۔

معاشی اور سیاحتی اہمیت کے پیش نظر گوادر کو فوری طور پر ٹیکس فری زون کا درجہ دی جائے تاکہ سرمایہ کار اور سیاح اس طرف راغب ہوجائیں۔ سنیٹر روبینہ خالد،وفاقی و صوبائی حکومتوں سے ایسے منصوبے کی سفارش کرینگے جنکی تکمیل سے مقامی لوگوں کی معیارِ زندگی بلند ہو۔ سنیٹر کہدہ بابرگوادر ماسٹر پلان کے تحت شہر کی تعمیر و ترقی کے ساتھ ساتھ بنیادی ضروریات زندگی اور سہولیات کی فراہمی کے منصوبوں کو ترجیح دی ہے ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمٰن قمبرانی
گوادر۔ 24 مئی 2023سنیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے میری ٹائم افیرز کا اجلاس بدھ کے روز گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دفتر میں چیئرپرسن سنیٹر روبینہ خالد کی زیرِ صدارت منعقد ہوئی، اجلاس میں سنیٹر نزہت صادق، سنیٹر کہدہ بابر سنیٹر دوست محمد، سنیٹر عابدہ محمد عظیم ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمٰن قمبرانی، چیرمین گوادر پورٹ اتھارٹی پسند خان بلیدی سمیت اعلیٰ افسران نے شرکت کی، ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمٰن قمبرانی نے سنیٹ قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت تزویراتی مقام پر واقع گوادر کو ایک نئے ترقی یافتہ بندرگاہی شہر میں تبدیل کر دیا گیا ہے جو علاقائی رابطے کے مرکز کے طور پر کام کر رہا ہے۔ اپنی قدرتی گہری سمندری بندرگاہ کے ساتھ گوادر دنیا کی نقشہ پر ایک نئی معاشی و سیاحتی منزل کے طور پر ابھر رہا ہے جس سے نہ صرف چین اور پاکستان بلکہ وسطی ایشیا، مشرقی ایشیا، روس اور وسیع تر یوریشین خطہ بھی مستفید ہو گا۔ماسٹر پلان کے تحت گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی جی ڈی اے ٹیکس فری اسٹیٹس کے ساتھ ایک خصوصی اقتصادی ضلع اور پچیس سو ایکڑ پر مشتمل سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ یعنی ڈاؤن ٹاؤن بنانے کا بھی منصوبہ رکھتی ہے۔ گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سپیشل اکنامک ڈسٹرکٹ کا مقصد ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو وہی فوائد اور مراعات فراہم کرنا ہے جو دنیا بھر کے خصوصی اقتصادی زونز میں دستیاب ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے کمیٹی کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ جی ڈی اے نے نہ صرف گوادر کی بنیادی انفراسٹرکچر کو ترقی دے کر اقتصادی منصوبوں کی تکمیل کی ہے بلکہ بے شمار عوامی فلاح و بہبود اور بنیادی ضروریات زندگی کے منصوبوں کو بھی ترجیحی بنیادوں پر سرانجام دی ہے جس میں اسکول، ہسپتال، پانی، بجلی ، روڑز، پارکس، سیوریج، گراؤنڈز، ماہی گیروں کےلئے جیٹیز ، فشرمین کالونی، آثار قدیمہ کی تعمیر و تحفظ سمیت سیر سیاحت کے کئی منصوبے بھی شامل ہیں جس میں مقامی لوگ برائے راست مستفید ہورہے ہیں۔ چیئرپرسن کمیٹی سنیٹر روبینہ خالد اور سنیٹر کہدہ بابر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ کمیٹی اپنی حتمی سفارشات میں وفاقی حکومت سے گوادر کو فوری اور عملی طور پر ٹیکس فری کا درجہ دینے کا مطالبہ کریگی۔ تاکہ گوادر معاشی اور سیاحتی لحاظ سے علاقائی و عالمی توجہ کا مرکز بن جائے۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ ترقیات نے شہر کی بنیادی انفراسٹرکچر کی ترقی اور عوامی اہمیت کے حامل منصوبوں پر کام کی ہے جو کہ قابل تعریف ہیں۔ گوادر شہر کی تعمیر و ترقی اور مقامی لوگوں کی فلاح وبہبود معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لئے مزید منصوبوں کی ضرورت ہے جس کیلئے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے فنڈز کی فراہمی کیلئے سفارش کی جائیگی۔ تاکہ گوادر ہر طرح سے ایک بین الاقوامی شہر کا تصور پیش کرے۔

5 Days Free Medical Camp at GDA Indus Hospital Gwadar

Gwadar Old Town Rehabilition

GDA Grand Masjid

GDA Parks

GDA in the health sector. GDA Hospital Gwadar will now be “Indus Hospital”.

Test interviews will be postponed due to some unavoidable reasons

TEST / INTERVIEW CALL
The shortlisted Candidates (List placed at GDA’s Office Notice Board and Website www.