Updates

انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹیڈیز اسلام آباد کے ایک اعلی سطحی وفد کا دورہ گوادر۔
انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹیڈیز اسلام آباد کے ایک اعلی سطحی وفد نے گزشتہ روز گوادر کا دورہ کیا۔ ڈاٸریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمن قمبرانی نے وفد کو گوادر کی عالمی و اسٹریٹجیک اہمیت ، تاریخی پس منظر اور ماسٹر پلان کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی ۔ وفد کی قیادت سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری ڈی جی آئی ایس ایس آئی کررہے تھے۔ جبکہ وفد میں ام نغمانہ ہاشمی سابقہ پاکستانی سفیر براۓ چین، ڈاکٹر زاہد انور، پرو وائس چانسلر، پشاور یونیورسٹی قراقرم، فرخ پتافی کالم نگار، راجہ عامر اقبال سابق چیئرمین راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ صنعت، زاہد لطیف خان، صدر اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج، شکیل منیر، سابق صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ صنعت، ڈاکٹر طلعت شبیر، ڈائریکٹر چائنا پاکستان اسٹڈی سینٹر سمیت دیگر شامل تھے۔ وفد نے ادارہ ترقیات گوادر کی جانب سے گوادر کی عالمی معیار کے مطابق تعمیر و ترقی کی تعریف کرتے ہوۓ امید ظاہر کی کہ عنقریب گوادر معاشی و سیاحتی حب کے طور پر خطہ کی نقشہ پر نمودار ہوگا۔

گوادر – اورماڑہ کیڈٹ کالج کے طلبہ اور اساتزہ کا گوادر میں مطالعاتی دورہ۔
گوادر۔ 9 اکتوبر 2022ڈاٸریکٹر جنرل گوادر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی مجیب الرحمن قمبرانی کی دعوت پر پاکستان نیول کیڈٹ کالج اورماڑہ کےطلبہ نے گوادر کا دو روزہ مطالعاتی دورہ کیا۔ ہفتہ کے روز طلبہ گوادر کے دورہ پر پہنچے وفد کی سربراہی واٸس پرنسپل خاور جمال اور دیگر اساتذہ کررہے تھے۔ ڈپٹی ڈاٸریکٹر اسٹاف جی ڈی اے نظر محمد نے کیڈٹس کو گوادر پہنچنے پر استقبال کیا جبکہ ڈپٹی ڈاٸریکٹر انوارمنٹ عبدالرحیم بلوچ نے کیڈٹس کو جی ڈی اے آفس پہنچنے پر بریفنگ دی اور گوادر کی جغرافیاٸی اہمیت، تاریخی پس منظر، ترقیاتی منصوبوں اور جی ڈی اے کی قیام و کردار سے متعلق آگاہی فراہم کی۔ طلبہ نے جی ڈی اے ہاٸیر پبلک اسکول کا بھی دورہ کیا اور اسکول کے مختلف کلاس رومز اور شعبوں کا جاٸزہ لیا۔ طلبہ وفد نے ادارہ ترقیات گوادر کے تحت بناٸے گٸے کرکٹ اسٹیڈیم، فٹبال گراٶنڈ ، سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ، بیچ ماڈل پارک سمت دیگر ترقیاتی منصوبوں کا جاٸزہ لیا۔ اور جی ڈی اے کے منصوبوں کی ڈیزاٸن طرز تعمیر اور انکی سماجی و اقتصادی اثرات سے متعلق دلچسی ظاہر کرتے ہوۓ معلومات لی۔ کیڈٹ کالج کے طلبہ نے دورہ گوادر کے دوسرے روز گوادر پورٹ اور چاٸنہ بزنس سنٹر کا بھی دورہ کیا جہأں وفد کو پورٹ سے متعلق آگاہی دی گٸ۔

گوادر کے بواٸز اور گرلز اسکولز کو صوبہ کا ماڈل اسکول بنارہے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر جناب مجیب الرحمن قمبرانی
گوادر کے بواٸز اور گرلز اسکولز کو صوبہ کا ماڈل اسکول بنارہے ہیں۔ جی ڈی اے غریب و ضرورت مند طلبہ و طالبات کی فیس برداشت کریگی۔ اساتذہ کیلٸے تربیتی پروگرام شروع کرینگے۔ مجیب الرحمن قمبرانی کاعالمی یوم اساتذہ کے مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب۔بدھ کے روز میر عبدالغفور کلمتی ویلفیر ٹرسٹ کے زیر اہتمام عالمی یوم اساتذہ کے مناسبت سے گرلز ہاٸی اسکول گوادر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب گوادر کے عظیم استاد شاعر استاد عبدالمجید گوادری کے نام پر منعقد ہوا ۔ تقریب میں بچوں نے ٹیبلو، تقاریر پیش کرکے اساتذہ کو عالمی دن کے موقع پر سلام پیش کیا ۔ تقریب کے مہمان خاص ڈاٸریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی مجیب الرحمن قمبرانی نے استاد کی وقار کو اجاگر کرتے ہوۓ کہا کہ والدیں کے بعد سب سے بڑی اہمیت استاد کی ہے۔ جس کو روحانی والدین کا درجہ حاصل ہے اس لیے معاشرہ کی تعمیر و ترقی اور زاتی زندگی کی تبدیلی میں استاد کا کلیدی کردار ہوتا ہے ۔ اساتذہ کی عزت و احترام ہی کامیابی کی بنیادی سیڑھی ہے۔ انہوں اساتذہ پر زور دیا کہ وہ اپنے طلباء کو ایک سنہری مستقبل کا تصور کرنے اور ان کی خواہشات کی تکمیل کے لیے ضروری اہلیت حاصل کرنے کی ترغیب دیں۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو اس بات پر خصوصی توجہ دینی چاہیے کہ ہر طالب علم کی صلاحیت، قابلیت ، نفسیات ، سماجی پس منظر اور ماحول مختلف ہوتا ہے۔ اس لیے ہر بچے کی ہمہ جہت ترقی کے لیے ان کی خصوصی ضروریات دلچسپیوں اور صلاحیتوں پر زور دیا جانا چاہیے۔اور امید ظاہر کی پوری اساتذہ برادری بدلتے حالات کے مطابق اپنے تدریسی طریقہ کار میں تبدیلی کرتی رہے گی۔ ڈاٸریکٹر جنرل نے مذید کہا کہ آج ہم جس اسکول میں یہ تقریب منعقد کررہے ہیں عنقریب اس جگہ کا نقشہ تبدیل ہوگا۔ یہاں پر شاندار آڈیٹوریم، لاٸبریری، کلاس رومز، اور بچوں کے لیے پلے ایریا تعمیر کررہے ہیں۔ اور اسی طرح بواٸز اسکول کی تعمیر و تزٸین پرکام ہورہی ہے۔ یہ ہر دو اسکول بلوچستان کے بہتریں اسکولز کے صف میں شامل ہونگے۔تعلیمی اداروں کی تعمیر و ترقی ہماری زمہ داری ہے جبکہ اساتذہ بچوں کی کوالٹی ایجوکیشن پر تمام تر صلاحتیں بروۓ کار لاٸیں تا گوادر کو مستقبل کا معاشی حب بنانے کے ساتھ ساتھ تعلیمی حب بنانے کی خواب کو شرمندہ تعبیر کر سکیں۔ جی ڈی اے ہاٸیر سیکنڈری اسکول اور یونیورسٹیز میں گوادر کے غریب و ضرورت مند طلبہ و طالبات کی فیس جی ڈی اے ادا کریگی۔ اساتذہ کی استعداد کار اور کیپسٹی بلڈنگ کیلٸے تربیتی پروگرام شروع کرنے کا منصوبہ زیر غور ہے۔ ڈاٸریکٹر جنرل نے تقریب میں ٹیبلو پیش کرنے والے بچوں کیلٸے کیش انعام کا بھی اعلان کیا۔ تقریب میں میر عبدالغفور کلمتی ویلفیٸر ٹرسٹ کے صدر میر ارشد کلمتی، ایڈشنل ڈپٹی کمشنر گوادر ذاکر علی بلوچ، بلدیہ چیف گوادر ایاز گورگیج ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالعزیز سیمیت دیگر اساتذہ کرام نے بھی خطاب کیا۔

ڈاٸریکٹر جنرل (مانیٹرنگ) پلاننگ کمیشن اسلام آباد سیف الرحمن عثمانی کا دورہ گوادر۔
ڈاٸریکٹر جنرل (مانیٹرنگ) پلاننگ کمیشن اسلام آباد سیف الرحمن عثمانی کا دورہ گوادر۔ جی ڈی اے کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جاٸزہ لیا اور کارکردگی کی تعریف کی۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز پلاننگ کمیشن اسلام آباد کے ایک دو رکنی وفد نے ڈاٸریکٹر جنرل (مانیٹرنگ) سیف الرحمن عثمانی کی سربراہی میں گوادر کا دورہ کیا اور جی ڈی اے کے تحت جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جاٸزہ لیا۔ وفد جی ڈی اے اسکول پہنچ گیا اور وہاں جاری مختلف کلاسز کا جاٸزہ لیا اور بچوں سے بات چیت بھی کی۔ وفد نے جی ڈی اے ہسپتال، جی ڈی اے پارکس، اور ایسٹ بے میں زیر تعمیر بریک واٹر کا بھی جاٸزہ لیا۔ اس موقع پر چیف انجنٸر حاجی سید محمد بھی وفد کے ہمراہ تھےاور انہوں نے وفد کو ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی۔ ڈاٸریکٹر جنرل مانیٹرنگ پلاننگ کمیشن نے جی ڈی اے کے منصوبوں کی تعریف کرتے ہوۓ کہا مجھے یہ جان کر خوشی اور اطمینان ہوٸی ہیکہ ادارہ ترقیات گوادر نے یہاں کے لوگوں کی بنیادی ضروریات زندگی کا خیال رکھا ہے اور بنیادی نوعیت کے کام کو اہمیت دی ہے۔ جس میں تعلیم، صحت، پانی، سیر و تفریح، روڑز اور جیٹیز کے منصوبے قابل ذکر ہیں۔ حکومت کی کوشش و خواہش ہیکہ گوادر کی عالمی اہمیت و افادیت کے تناظر میں تعمیر و ترقی ہو اس مقصد کیلٸے جی ڈی اے کا کلیدی کردار ہے۔ قبل ازیں وفد نے ڈاٸریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمن قمبرانی سے انکے دفتر میں ملاقات کی اور گوادر کی تعمیر و ترقی کے مختلف پہلوٶں پر بات کی۔

اورماڑہ: ڈائریکٹرجنرل گوادر ڈویلپمنت اتھارٹی جناب مجیب الرحمن قمبرانی کیڈٹ کالج اورماڑہ کے طلبہ سے خطاب کر رہے ہیں
گوادر/اورماڑہ۔ 17 ستمبر 2022تعلیم کے بغیر ترقی کے اہداف حاصل نہیں ہوسکتے ہیں۔ کیڈٹ کالج اورماڑہ بلوچستان بالخصوص مکران کے عوام کیلۓ ایک عظیم تعلیمی تحفہ ہے یہاں تعلیمی معیار مثالی ہے۔ کالج کے لاٸبریری کیلٸے کتابیں فراہم کرنے، سالانہ امتحان میں بورڈ ٹاپر کیلٸے کیش انعام کا اعلان اور طلبہ کو گوادر کے مطالعاتی دورہ کی دعوت ۔ مجیب الرحمن قمبرانی کا کیڈٹ کالج اورماڑہ کے طلبہ سے خطاب-ہفتہ کے روز ڈاٸریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی مجیب الرحمن قمبرانی نے کیڈٹ کالج اورماڑہ کا دورہ کیا اور طلبہ سےخطاب کی۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کو ایک سنہری مستقبل کا تصور، خواہش اور اسکی تکمیل کے لیے ضروری اہلیت درکار ہوتی ہے جسے پورا کرنے کیلۓ کیڈٹ کالج اورماڑہ ایک بہتریں انتخاب ہے۔ طلبہ اپنے اندر مطالعہ کے تئیں دلچسپی پیدا کریں۔ اور اپنے طرز عمل، اخلاق اور تدریس سے اپنے مستقبل کو سنواریں۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ ایسی تعلیم حاصل کریں جو علم پر مبنی انصاف پسند معاشرے کی تعمیر میں مددگار ثابت ہو۔ تاکہ آئینی اقدار اور بنیادی فرائض سے وابستگی پیدا ہوجاۓ اور حب الوطنی کے جذبہ کو تقویت ملے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نیوی کے زیر سرپرستی کیڈیٹ کالج میں تعلیمی ماحول اور نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں متاثر کن اور قابل تعریف ہیں یہ ادارہ ایک قومی اثاثہ ہے جو ضلع گوادر میں ہی واقع ہے جوکہ کسی تحفہ سے کم نہیں۔ ڈاٸریکٹر جنرل نے کیڈٹ کالج کے لاٸبریری کیلٸے کتابیں فراہم کرنے اور سالانہ امتحان میں بورڈ ٹاپر کیلٸے کیش انعام دینے کا بھی اعلان کیا جبکہ طلبہ کو گوادر کے مطالعاتی دوہ ر کی دعوت بھی دی۔

Director Finance GDA, Presenting Souvenir to Officer of Consulate General of China in Karachi.

ادارہ ترقیات گوادر کے افسران اور ملازمین کی استعداد کار میں اضافہ اور کارکردگی کو بہتر بنانے کیلٸے تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
ادارہ ترقیات گوادر کے افسران اور ملازمین کی استعداد کار میں اضافہ اور کارکردگی کو بہتر بنانے کیلٸے تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں جی ڈی اے کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افسران نے شرکت کی۔ تربیتی ورکشاپ ہاٸیکر کنسلٹنسی گروپ کے زیر تعاون منعقد ہوا ۔ ورکشاپ کے افتتاحی تقریب میں ڈاٸریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمن قمبرانی نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ جی ڈی اے ایک اہم و اعلی معیار کا ادارہ ہے گوادر کی بین الاقوامی معیار کے مطابق تعمیر و ترقی اور سمارٹ سٹی ماسٹر پلان پر عملدرآمد ادارے کی بنیادی زمہ داری ہے جو کہ پیشہ ورانہ ٹیم اور لیڈرشپ کوالٹی کے بغیر ممکن نہیں۔ پیشہ ورانہ ترقی اور ہیومن کیپٹل کی فروغ کیلٸے تربیتی نشست کا اہتمام وقت کی ضرورت ہے۔ ادارہ اس سلسلے میں تربیتی ورکشاپس کا ایک جامع پلان مرتب کررہی ہے تاکہ تربیت کا سلسلہ وقتاً فوقتاً جاری رہے۔ تربیتی ورکشاپ کے ماسٹر ٹرینر پروفیسر سید حیدر حسین نے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوۓ کہا کہ یہاں آنے کا مقصد اپنے تجربات کی روشنی میں سیکھنے اور سیکھانے کی کوشش کروں گا تاکہ آپ کے پروفیشنل و زاتی زندگی میں پاٸیدار نتاٸج کا حصول آسان ہو سکے ۔ اور ادارہ کیلۓ بہتر انداز میں کام سرانجام دے سکیں۔ ورکشاپ میں ہاٸیکر کنسلٹنسی کی جانب سے محمد اسامہ اطہر نے حصہ لیا اور تربیتی سیشن کراۓ۔

گوادر کے ترقیاتی منصوبوں میں مقامی لوگوں کی شمولیت یقینی ہو تاکہ یہاں کے لوگ ترقی کے عمل سے مستفید ہوسکیں
گوادر۔ 6ستمبر 2022گوادر کے ترقیاتی منصوبوں میں مقامی لوگوں کی شمولیت یقینی ہو تاکہ یہاں کے لوگ ترقی کے عمل سے مستفید ہوسکیں۔ جی ڈی اے کے منصوبوں پر کام کا معیار و رفتار اطمینان بخش ہے۔ ماہیگیروں کیلٸے بریک واٹر کی تعمیر اور تعلیمی اداروں کی تزٸین آرا و سہولیات کی فراہمی بنیادی نوعیت کے منصوبے ہیں جنکی تکمیل سے لوگوں کو براہ راست فاٸدہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار جی او سی گوادر میجر جنرل عنایت حسین نے منگل کے روز ڈاٸریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمن قمبرانی کے ہمراہ جی ڈی اے کے ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے اولڈ ٹاٶن بحالی منصوبے کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کا جاٸزہ لیا۔ جس میں دیمی زر بریک واٹر، دیمی زر روڑ، عبدالمجید گوادری روڑ، گرلز ہاٸی اسکول، ماڈل ہاٸی اسکول، سورگ دل فٹبال گراٶنڈ، اور قبرستان شامل ہیں۔ اس موقع پر جی او سی کو بتایا گیا کہ تمام منصوبوں پر کام تیزی کے ساتھ جاری ہے اورمقررہ وقت سے قبل مکمل کیے جاٸینگے۔ جی ڈی اے کے تمام منصوبے عوامی امنگوں کے عین مطابق بناۓ جارہے ہیں تاکہ یہاں کے مقامی لوگ براہ راست مستفید ہوں۔ ماہیگیروں کے لیے زیر تعمیر دیمی زر بریک واٹر تکمیل کے مراحل میں ہے۔ جس سے 12 سے 15 ہزار کشتیاں مستفید ہو جاٸنگی۔ جو کہ کسی بھی سمندری حالات سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ حالیہ خراب موسمی حالات میں بریک واٹر کے بدولت کشتیاں محفوظ رہیں۔ آکشن ہال اور ریپٸرنگ یارڈ بھی بریک واٹر منصوبے کے حصہ ہیں۔ جی او سی کو مزید بتایا گیا کہ زیر تعمیر دیمی زر روڑ سے قبل گزروان وارڈ کے مقام پر ساحل سمندر گندگی کا ڈیر نظر آتا تھا۔ جس کے باعث یہاں کے مکین سخت تکلیف میں تھے۔ اب جی ڈی اے یہاں ایک خوبصورت اور کشادہ روڈ بنا رہی ہے ساتھ ہی سیوریج لاٸن بھی بچھایا جارہا ہے تاکہ سیوریج کا گندا پانی سمندر کے بجاۓ ٹریٹمنٹ پلانٹ میں چلا جاۓ۔ اولڈ ٹاٶن بحالی منصوبے کے تحت شہر میں تعلیمی اداروں اور مراکز صحت کی تعمیر مرمت، تزٸین آرا اور بنیادی سہولیات کی فراہمی پر کام کررہے ہیں۔ تعلیم اداروں میں کام کے رفتار تیز کی گٸی ہے تاکہ درس تدریس کا عمل متاثر نہ ہوں۔ مذید بتایا گیا کہ گوادر شہر میں بلا تعطل پانی کی سپلاٸی کرنے کیلٸے از سر نو پاٸپ لاٸن بچھایا جارہا ہے ۔ جی ڈی اے گوادر میں سیر سیاحت کی فروغ اور تاریخی ورثہ کی بحالی وتحفظ کے الگ الگ منصوبوں پر جامع پلان کے تحت کام کررہی ہے۔ جی او سی نے جی ڈی اے کے ترقیاتی منصوبوں کی معیار اور کام کے رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور کا کہا کہ جی ڈی اے کی منتخب کردہ منصوبے عوامی مفادات سے ہم آہنگ ہیں اور انکی تکمیل سے یہاں کے لوگوں کو براہ راست فاٸدہ ہوگا۔ جی او سی اور ڈاٸریکٹر جنرل جی ڈی اے نے گزرواں وارڈ میں موجود لوگوں سے بھی ملاقات کی اور انکے مطالبہ پر گزروان وارڈ میں فٹسال گراٶنڈ بنانے کی یقین دہانی کی۔ اس موقع پر چیف انجنیٸر سید محمد اور دیگر انجینیرز محمد اسلم، نادر بلوچ، عبدالرزاق، دودا خان اور نورین بھی ہمراہ تھے۔

چیف انجینئر ادارہ ترقیات گوادر حاجی سید محمد بلوچ نے کہا کہ گوادر شہر کی ترقی اور عوام کو سہولیات کی فراہمی ادارہ ترقیات گوادر کا بنیادی وژن اور مقصد ہے
گوادر 2ستمبر2021:چیف انجینئر ادارہ ترقیات گوادر حاجی سید محمد بلوچ نے کہا کہ گوادر شہر کی ترقی اور عوام کو سہولیات کی فراہمی ادارہ ترقیات گوادر کا بنیادی وژن اور مقصد ہے بلدیاتی کونسلر اپنے علاقے کے نمائندے ھوتے ہیں آپکے مدد اور تعاون سے ادارہ گوادر شہر کی ترقی کے سنہرے خواب کو عملی جامہ پہنائے گا گوادر شہر کی خوبصورتی کیلئے تین ارب روپے کی لاگت سے اولڈ سٹی بحالی کے منصوبے پر کام جاری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نومنتخب کونسلراں کو ادارہ ترقیات گوادر کے زیر نگرانی میں جاری منصوبوں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کیا ھے چیف انجینئر کا کہنا تھا ہمارا ادارہ تعمیری تنقید کو خوش آمدید کہتے ہوئے اس کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کیونکہ اس سے ہمارے کاموں میں رکاوٹ نہیں بلکہ بہتری آئیگی لوکل کونسلرز ترقی کے خواں ہیں جو اپنے عوام کو سہولیات کی فراہمی کے خواہش مند ہیں جبکہ ادارہ ترقیات گوادر شہر میں ترقیاتی کام کرنے اور گوادر کو ترقی کی بلندیوں تک لے جانے کے مقاصد کے تحت حکومت بلوچستان نے بنایا ہے ترقی جی ڈی اے کا بنیادی وژن اور مقصد ہے جس کی تکمیل عوام اور اس کے نمائندوں کے بغیر ممکن نہیں انہوں نے کہا کہ ہمارا ادارہ گوادر کے کوہ بن وارڈ سے گھٹی ڈھور تک تین ارب روپے کی لاگت سے واٹر سپلائی پائپ لائن منصوبے پر کام کر رہا جس میں شہر میں نئے پائپ لائن بچھانے کے ساتھ جی ڈی اے پارک میں دس لاکھ گیلن واٹر سپلائی میں بیس لاکھ گیلن اور کوہ بن وارڈ میں دو لاکھ گیلن کے واٹر ٹینک تعمیر کرنے کے منصوبے شامل ہیں اس کے ساتھ گوادر پورٹ اتھارٹی کی جانب سے بارہ لاکھ گیلن پانی یومیہ کا منصوبہ زیر تعمیر جس کو شہر سے منسلک کرنے کا منصوبہ بھی اس میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ گوادر میں اس وقت وافرمقدار میں پانی ذخیرہ ھے جبکہ جی ڈی اے مرحلہ وائیز گوادر اولڈ ٹاؤن کی بحالی کے منصوبے پر بھی کام کررہا ہے جس کے پہلے مرحلے میں ماڈل اسکول گرلزہائی اسکول میں خوبصورت کلاس رومز کی تعمیر کے ساتھ فٹسال گراؤنڈ سورگ دل فٹبال گراؤنڈ قبرستان کی چاری دیواری جنازہ گاہ کی تعمیر کے ساتھ ساتھ تار گھر ،چار پادگو.

گوادر – ڈائرکٹر جنرل جی ڈی اے جناب مجیب الرحٰمن قمبرانی گوادر یونیورسٹی میں طلبہ و طالبات سے خطاب۔
آج کے ترقی یافتہ دور نےثابت کیا کہ قلم بندوق سے زیادہ طاقتور ہے۔ مسقبل میں افرادی قوت کی ضروریات کو پورا کرنے کیلٸے گوادر یونیورسٹی کا کردار اہم ہوگا۔ طلبہ تعلیم پرتوجہ مرکوز رکھیں۔ ضلع گوادر کے پانچ غریب اور ضرورت مند طلبہ و طالبات کے سمسٹر فیس، یونیورسٹی ٹاپر کیلیے ایک لاکھ کیش انعام، غیرنصابی سرگرمیوں کیلٸے پچاس ہزار اور دو واٹر کولر فراہم کیا جاٸیگا۔ مجیب الراحمن قمبرانی کا یونیورسٹی طلبہ سے خطابگوادر۔ 2 ستمبر 2022تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی مجیب الرحمن قمبرانی نے جمعہ کے روز گوادر یونیورسٹی کا دورہ کیا اور اسٹوڈنٹس سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ گوادر کی عالمی و علاقاٸی حیثیت نے یونیورسٹی کی اہمیت کو دوبالا کیا ہے۔ یہاں کی اہمیت اور ضرورت کے پیش نظراعلی و معیاری تعلیم ناگزیر ہے۔ جب ہم گوادرکو مسقبل کا معاشی حب اور ترقی یافتہ شہر بنانے کی بات کرتے ہیں تو یہیں سے فارغ التصیل افرادی قوت لیڈ کر رہے ہونگے لہذا وہ آج ہی اس بات کو یقینی بنائیں کہ مستقبل میں ایک اہم ذمہ داری انکے کندھوں پر ہوگا لیکن یہ کام بہتریں تعلیم و تربیت کے بغیر مکمن نہیں ہے۔ آج کے جدید اور تیزترین ساٸنس و ٹیکنالوجی کے دنیا میں ڈگری سے زیادہ قابلیت کو اہمیت دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک زمانہ تھا جو اعلی تعلیم اور یونیورسٹی کی سہولت ہرجگہ دستیاب نہ تھی اور لوگوں کو طویل سفر اور مالی بوجھ برداشت کرکے تعلیم حاصل کرنے کیلیے کسی اور شہر کا رخ کرنا پڑھتا تھا۔ لیکن آج کے نوجوان خوش قسمت ہیں کہ انہیں اعلی تعلیم کی سہولت انکے گھر کے دہلیز پر مُیسر ہے۔ لہذا اس نادرموقع سے بھر پور فائدہ اٹھاٸیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں سوشل میڈیا کا بڑا کردار ہے طلبہ طالبات اسکی دُرست استمعال سے بھرپور فاٸدہ لیں.