Updates

ڈاٹریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی مجیب الرحمن قمبرانی اور ڈپٹی کمشنر گوادر کپٹن (ر) جمیل احمد نے ہفتہ کے روز ملا فاضل چوک سمیت شہر کے مختلف حصوں کا دورہ کیا. اور حالیہ مون سون بارشوں سے پیداہونے والی صورتحال اور مذید متوقع بارشوں کے پیش نظر حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ملا فاضل چوک میں جاری صفائی اور بحالی کے کاموں کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر شہریوں اور دکانداروں نے ڈی جی جی ڈی اے اور ڈپٹی کمشنر کو اپنے خدشات اور سفارشات سے آگاہ کیا ڈاٹریکٹر جنرل جی ڈی اے نے یقین دلایا کہ ملافاضل چوک کیلیے بہترين پلاننگ موجود ہے ملا فاضل چوک کے مستقبل کے نقشہ میں کشادہ و خوبصورت سڑکیں، سیوریج و ڈرین کا وسیع نیٹ ورک ،پارکنگ، واکنگ اسٹریٹ فوڈ پوائنٹ اور خوبصورتی کیلیے مونومنٹ شامل ہے آج ہی تاجر برادری ہمارے ساتھ تعاون کرکے رضامندی کا اظہار کرے ہم فوراً کام شروع کرنے کیلیے تیار ہیں۔ اس منصوبہ کی تکمیل سے یہاں سیوریج اور ڈرین کا مسئلہ ہمیشہ کیلیے ختم ہوجائیگا۔ قبل ازیں ڈی جی جی ڈے اے اور ڈپٹی کمشنر نے جی ڈے اے کی جانب سے اولڈ ٹاؤن بحالی منصوبے کے تحت ترقیاتی منصوبوں کا بھی دورہ کیا۔ ماڈل اسکول اور گرلز اسکول میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

GDA Team Progress during Moon-soon 2022

ڈاٹریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی مجیب الرحمن قمبرانی نے یونیورسٹی چوک گوادر پر تعلیمی یادگار کی سنگ بنیاد رکھ دیا۔
ڈاٹریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی مجیب الرحمن قمبرانی نے یونیورسٹی چوک گوادر پر تعلیمی یادگار کی سنگ بنیاد رکھ دیا۔ تعلیمی یادگار تعمیر کرنے کی سادہ تقریب منعقد ہوئی،.

وزیراعظم کے احکامات کی روشنی میں تمام ترقیاتی منصوبے قبل از وقت مکمل کیے جائیں ۔
وزیراعظم کے احکامات کی روشنی میں تمام ترقیاتی منصوبے قبل از وقت مکمل کیے جائیں ۔ کسی بھی قسم کی تاخیر قابل قبول نہیں ۔ شہر کی قدیم اور تاریخی ورثہ اور ثقافتی مقامات کو انکی اپنی بنیادی فن تعمیر کو مدنظر رکھتے ہوئے ترئین آراء اور تحفظ کا عمل مکمل کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویویلپمنٹ اتھارٹی مجیب الرحمن قمبرانی نے گوادر اولڈ ٹاؤں بحالی منصوبہ کے تحت مختلف ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر چیف انجنیئر امان آسکانی، پروجیکٹ ڈاٹریکٹر اولڈ ٹاؤن بحالی پروجیکٹ حاجی سید محمد اور دیگر انجینیرز بھی ہمراہ تھے۔ انہوں نے ڈی جی، جی ڈی اے کو ورک پروگریس سے آگاہ کرتے ہوۓ بتایا کہ اولڈ ٹاؤں بحالی منصوبے کے تحت واٹر سپلائی پروجیکٹ پر کام تیزی کے ساتھ جاری ہے جو وزیراعظم کی ہدایت پر قبل از وقت مکمل کیاجائیگا۔ گوادر شاہی بازار اسماعلیہ محلہ اور ٹیلیگراف آفس کی بحالی، تزئین آرائش و تحفظ پر کام شروع کیاگیا ہے قبرستان ، اسکولز، بنیادی مراکز صحت، گراونڈز، کشادہ سڑکیں اور اسٹریٹس کی تعمیر و مرمت پر کام جاری ہے۔

وزیر اعظم کی سربراہی میں سی پیک اسٹینڈنگ کمیٹی بنائی گئی ہے جس میں جی ڈی اے اور جی پی اے بھی شامل ہیں۔
وزیر اعظم کی سربراہی میں سی پیک اسٹینڈنگ کمیٹی بنائی گئی ہے جس میں جی ڈی اے اور جی پی اے بھی شامل ہیں۔ وزیراعظم کے دوروں اور زاتی دلچسپی کے باعث گوادر کی ترقی کا رفتار تیز ہوگیا ہے۔ گوادر میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کو قبل از وقت مکمل کرنے کیلئے ڈیڈ لائن دی گئی ہیں یہ بات ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈوپلمنٹ اتھارٹی مجیب الرحمن قمبرانی نے سرکاری ٹی وی کے پروگرام “بات کاروبار کی” سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ گوادر میں انویسٹمنٹ کانفرس منعقد کرنے جارہے ہیں۔ گوادر میں زیر تعمیر انٹرنیشنل ائیر پورٹ جلد مکمل ہوگا۔ اور یہاں تجارتی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ائرپورٹ سے سیاحوں کی آمدورفت بھی شروع ہوجائیگی جس کیلئے جی ڈی اے جامع پلان مرتب کر رہی ہے ، تاکہ یہاں آنے والے سرمایہ کاروں اور سیاحوں کو تمام بنیادی ضروریات اور سہولیات میسر ہوں ۔ یہاں کے لوگوں کو علاج معالجہ کے بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے انڈس ہسپتال کراچی کے ساتھ معاہدہ طے پایا ہے ۔ جس میں جی ڈی اے کے موجودہ 50 بیڈ پر مشتمل ہسپتال اور زیر تعمیر100 بیڈ پر مشتمل پاک چائنا فرینڈشپ ہسپتال کو انڈس ہسپتال کراچی کے زیر انتظام لایا جائیگا جس سے علاقے کے لوگوں کو اعلی معیار کی علاج معالجہ کی سہولت مفت دستیاب ہوگی۔ گوادر میں انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم بنایا جائگا اس سلسلے میں پی سی بی کے ساتھ گفت شنید جاری ہے۔ گوادر میں بجلی فراہمی کیلئے ایران کے ساتھ 100 میگاواٹ کا معاہدہ حال ہی میں طے ہوا ہے یہ منصوبہ وزیر اعظم کے احکامات پر 6 ماہ میں مکمل کیا جائیگا اور مستقبل میں یہاں کول پاور پلانٹ، سولر پارک بنایا جائیگا جبکہ مکران کو نیشنل گریڈ کے ساتھ منسلک کرنے کیلیے کام تیزی کے ساتھ جاری ہے۔

گوادر ماسٹر پلان کے تحت 25 سو ایکڑ اراضی پر مشتمل سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ تشکیل دی گئی ہے
گوادر ماسٹر پلان کے تحت 25 سو ایکڑ اراضی پر مشتمل سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ تشکیل دی گئی ہے ۔ 280 کلومیٹر روڈ نیٹ ورک بنائے گئے ہیں،150 بیڈز پر مشتمل 30.

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا دورہ گوادر

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا دورہ گوادر

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور انڈس اسپتال کے درمیان گوادر میں 100 بستروں پر مشتمل بین الاقوامی معیار کے اسپتال کیلئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور انڈس اسپتال کے درمیان گوادر میں 100 بستروں پر مشتمل بین الاقوامی معیار کے اسپتال کیلئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی سر پرستی کی گوادر میں بین الاقوامی معیار کا یہ اسپتال مقامی لوگوں کو علاج و معالجے کی معیاری سہولیات فراہم کرے گا.
